ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مخلوط حکومت کوکوئی خطرہ نہیں :کمار سوامی

مخلوط حکومت کوکوئی خطرہ نہیں :کمار سوامی

Sat, 19 Jan 2019 10:55:11    S.O. News Service

بنگلورو19جنوری (ایس او  نیوز) وزیراعلیٰ کمار سوامی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی والوں کو آپریشن کرتے ہی رہنا پڑے گا ۔ وہ ان کااصول ہے ، انہیں کامیابی نہیں ملے گی ۔ مخلوط حکومت کوکوئی پریشانی نہیں ہے ۔ جمعہ کو یہاں کے کمار کروپا گیسٹ ہاؤز میں ریاست میں ہورہی سیاسی تبدیلیوں کے پس منظر میں کانگریس کے نگران کار کے سی وینو گوپال سے مل کر گفتگو کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایک ہم آہنگی کی ملاقات ہے اس کا دوسرا مطلب نکالا جائے ۔ میڈیا والوں کے اس سوال پر کہ کانگریس لجس لیٹر پارٹی کی میٹنگ میں کیا تمام اراکین اسمبلی حصہ لیں گے ، اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ سب کچھ انتظار کرکے دیکھیں۔کے پی سی سی کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی پارٹی میں رہیں تو ان کا مستقبل تابناک ہے ۔ اگر وہ بی جے پی میں جاتے ہیں تو ان کامستقبل تباہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رمیش جادھو سے بات کی ہے ۔ مجھے یقین ہے وہ بی جے پی میں نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اصل رنگ دن بدن ظاہر ہورہا ہے ۔ ملک میں اب کنول نہیں کھلے گا ۔ جب کنول ہی نہ ہو تو آپریشن کنول کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


Share: